بھٹکل:2/ نومبر (ایس اؤنیوز) تعلقہ کے اگینانیشوری کالج آف ایجوکیشن میں کنڑا راجیو اتسوا منایاگیا۔ کالج پرنسپال ڈاکٹر آر نرسمہا مورتی نے صدارتی خطاب کرتے ہوئے اپنے خطہ ، علاقے کے فخر کو اونچا کرنے اور ا س کی حفاظت کرنے پر زور دیا۔
کنڑا ساہتیہ پریشد کے صدر گنگادھر نائک نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنڑا خطہ اور ریاست کی ثقافت، تاریخ کا شعور بیدار کرتے ہوئے اس کو مزید روشن کرنے کی بات کہی۔ ڈائس پر لکچرر ناگراج مڈیوال نے افتتاحی کلمات پیش کرتےہوئے استقبال کیا۔ بھوونیشوری دیوی کو پھول مالا چڑھائی گئی ۔ متعلم سندیپ گوڈا نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ شوبھا اور ساتھیوں نے ریاستی ترانہ پیش کیا۔ طالبات اشونی نائک اور نرملا نے نظامت کی ۔ لکچرر سدھا نے شکریہ اداکیا۔ پروگرام میں رشمی ، گجانن شاستری ، تدریسی و غیر تدریسی عملہ اور طلبا موجود تھے۔
اسی طرح شہر کے آسارکیری کے نچل مکی وینکٹ رمن مندر کے صحن میں بھوونیشوری کنڑا سنگھ کی طرف سے بھی راجیو تسوا منایاگیا۔ جہاں گرو سدھیندرا کالج کے کنڑا لکچرر رام چندر بھٹ نے پرچم کشائی کے ذریعے افتتاح کرنے کے بعد کنڑا زبان ، تاریخ پر روشنی ڈالی۔

نامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا۔ اربن بینک کے ڈائرکٹر شری دھر نائک، کرشنانائک نے بھی تاثرات کااظہارکیا۔ صحافی من موہن نائک، پانڈو نائک موجود تھے۔ سنگھ کے صدر رمیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ موظف فوجی شری کانت نائک نے تمام کااستقبال کیا۔ پرکاش نائک نے شکریہ اداکیا۔